Breaking

Saturday 30 June 2018

علم و فن اور اعظم گڑھ ایک اور ستارہ علم غروب ہوا


علم و فن اور اعظم گڑھ
ایک اور ستارہ علم غروب ہوا

مولانا محمد ایوب اصلاحی صاحب کا انتقال ہوگیا انا للہ و انا الیہ راجعون. مولانا کی عمر نوے سال کے قریب تھی کونرہ گہنی اعظم گڑھ کے رہنے والے تھے مولانا مدرسہ اصلاح کے مایہ ناز مفسر قرآن ، جماعت اسلامی ہند کے اولین مؤسسین میں سے مولانا اختر احسن اصلاحی مرحوم کے داماد اور مشہور ادیب عالم مولانا اجمل ایوب اصلاحی کے والد محترم ، مولانا طاھر مدنی صاحب اور  راقم کے استاذ تھے مولانا لمبے عرصے سے بیمار تھے ان کے تیسرے بیٹے ابو طلحہ اصلاحی  مقیم دہلی نے ان کی تیمارداری میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی اللہ ان کی اولاد و متعلقین کو صبر جمیل دے اور مرحوم کی قبر کو نور سے بھر دے آمین

آسماں تیری لحد پر شبنم افشانی کرے
كل من عليها فان و يبقى وجه ربك ذو الجلال و الإكرام

No comments:

Post a Comment