Breaking

Saturday, 18 August 2018

کارکنان ابھی سے لکھنؤ جانے کی تیاری کریں. محمد طاھر مدنی جنرل سیکرٹری، راشٹریہ علماء کونسل

لکھنؤ چلو......
4 اکتوبر 2018 راشٹریہ علماء کونسل کا دسواں یوم تاسیس ہے. اس موقع پر لکھنؤ میں خصوصی پروگرام منعقد ہوگا، ان شاءاللہ.
کارکنان ابھی سے لکھنؤ جانے کی تیاری کریں.
گزرے ہوئے دس سال جدوجہد اور قربانی کی عظیم تاریخ سے عبارت ہیں. کونسل نے اب تک کیا خدمات انجام دی اور آئندہ کیا منصوبہ اور پروگرام ہے، یہ سب جاننے کا بہترین موقع ہوگا. ملک کے کونے کونے سے کونسل کے سپاہی اکٹھا ہوں گے، ہم خیال پارٹیوں کے نمائندے بھی ہوں گے، 2019 کے جنرل الیکشن میں کونسل کی حکمت عملی کا خلاصہ بھی ہوگا. ملک کے موجودہ مسائل اور راشٹریہ علماء کونسل کا نقطہ نظر، یہ سب جاننے کا موقع ملے گا. قربانیاں دینے والے کارکنوں کا اعزاز بھی ہوگا اور ایک بہت خوبصورت ادبی نشست بھی......
تو دیر نہ کریں، ٹکٹ ابھی سے بک کرالیں.....
4 اکتوبر 2018 ہم سب ان شاء اللہ لکھنؤ ہوں گے
راشٹریہ علماء کونسل زندہ باد.... مولانا عامر رشادی زندہ باد....
ایکتا کا راج چلے گا.... مسلم ہندو ساتھ چلے گا

محمد طاھر مدنی
جنرل سیکرٹری، راشٹریہ علماء کونسل
18 اگست 2018

No comments:

Post a Comment